Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
10جنوری1997
انسان اپنی ذات میں ایک پراسرار کائنات ہے۔ فلسفیوں نے یا فلسفیانہ مذاہب نے یہ سمجھا کہ اس پُراسراریت کی دریافت۔ بالفاظ دیگر، خود اپنی دریافت، یہی تلاش حق کا اصل نکتہ ہے۔ مگر یہ ایک عظیم بھول ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ تلاش حق کا اصل نشانہ خدا ہے۔ انسان کی فطرت میں پُراسراریت اس لیے ہے کہ وہ اس کو خداکی تلاش کے لیے متحرک کرے۔ انسانی شخصیت کی وسعت طالب کی وسعت کو بتاتی ہے۔ طالب کے اندر اگر یہ غیر معمولی وسعت نہ ہو تو وہ خالق کی ناقابل بیان وسعتوں کا تحمل نہیں کرسکتا تھا۔