Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
21جولائی1997
میری بیوی رابعہ خاتون جون1997میں بھیونڈی گئی تھیں۔ وہاں ان کے رشتہ کے ایک صاحب نے کہا کہ جراپوبی کا تو بہت چرچا ہے مگر زوجۂ ایوب کا صبر کہاں ہے۔ ان کا مطلب یہ تھا کہ راقم الحروف نے علم اور دین کی راہ میں لمبی مدت تک جو صبر کیا ہے وہ اس کے بغیر ممکن نہ تھا کہ میری بیوی بھی اس صبر میں میری ساتھی بنی ہوئی ہوں۔ بیوی کےصبر کے بغیر کوئی مردصبر نہیں کرسکتا۔
اس معاملہ میں واقعہ یہی ہے۔ میں نے بہت لمبی مدت تک صبر کی زندگی گزاری ہے۔ اس کے بعد ہی میں مطالعہ کرسکا اور اس کے بعد ہی میں اس قابل ہوا کہ الرسالہ مشن کو قائم کروں۔ اس معاملہ میں میری بیوی کا حصہ کسی بھی درجہ میں مجھ سے کم نہیں۔ یہ ایک لمبی اور دلچسپ کہانی ہے۔ انشاء اللہ میری سوانح عمری میں اس کا کچھ ذکر آئے گا۔