Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
14نومبر1997
ایک مسلمان نے کہا کہ ہمارے محلہ کی مسجد میں جو صاحب نماز پڑھاتے ہیں ان کے عقائد درست نہیں اس لیے میں چاہتاہوں کہ یا تو ان کو امامت سے ہٹاؤں یا ان کے پیچھے نماز پرھنا چھوڑدو۔
میں نے کہا کہ موجودہ زمانہ کے مسلمانوں کی یہ عام کمزوری ہے کہ وہ ہر مسئلہ کو حق اور باطل کا مسئلہ بنا لیتے ہیں۔ مگر یہ طریقہ درست نہیں اکثر حالات میں تقابل جن دو کے درمیان ہوتا ہے وہ باعتبارنتیجہ حق و باطل نہیں ہوتا بلکہ فتنہ اور غیر فتنہ کے درمیان ہوتا ہے مسلمان کہ وہ باطل کو چھوڑکر حق کو لے رہے ہیں حالانکہ عملی صورت حال کے اعتبار سے وہ غیر فتنہ کو چھوڑکر فتنہ کو لے رہے ہوتے ہیں۔