Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
14فروری1997
حق انتہائی حد تک واضح ہے۔ اس کے باوجود وہ انتہائی حد تک مستور ہے۔ اس کا واضح ہونا خود اپنی نسبت سے ہے، اور اس کا مستور ہونا انسان کی نسبت سے۔ حق انتہائی واضح اس لیے ہے کہ اس کائنات میں وہی اصل حقیقت کی حیثیت رکھتا ہے۔ اس کا وجود بالذات ہے، اور دوسری ہر چیز کا وجود بالواسطہ۔ تمام موجودات اس کی نسبت سے قائم ہیں مگر اس کو خود اپنے وجود کے لیے کسی اور نسبت کی ضرورت نہیں۔
حق اپنی ذات میں بلاشبہ آخری حد تک واضح ہے۔ مگر انسان کی حیثیت سے وہ غیر واضح ہوجاتا ہے۔