Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
21ستمبر1997
ایک عربی مثل ہے کہ اللہ جب ایک دروازہ کو بند کرتا ہے تو اس کے ساتھ وہ دو دروازوں کو کھول دیتا ہے۔ اس مثل میں قدرت کے قانون کو بتایاگیا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ زندگی کے دروازے کبھی بند نہیں ہوتے۔ یہ صرف انسان ہے جو جمود و تعطیل کا شکار ہو کر یہ سمجھ لیتا ہے کہ میرے لیے دروازے بند ہوگئے۔ اس وقت خدائی انتظام کے تحت ایسا انسان بعض شدید مسائل سے دوچار کیا جاتا ہے۔ یہ مسائل اس کو جھنجھوڑدیتے ہیں۔ وہ اس کے جمود و تعطل کو توڑکر دوبارہ اسے متحرک کردیتے ہیں۔ وہ نئی قوت کے ساتھ عمل کی راہوں میں سرگرم ہوجاتا ہے۔ اب اس کو نظام نے لگتا ہے کہ جس دروازوں کو بظاہر اس نے بند سمجھ لیا تھا وہ دروازے پوری طرح اس کے لیے کھلے ہوئے تھے۔ یہ صرف اس کے حوصلے کی کمی تھی کہ اس نے ان کو بند سمجھ لیا۔