Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
20مئی1997
میرا تجربہ ہے کہ لوگ اصول کے بارے میں یہ حساس ہوتے ہیں۔ مگر جہاں ذات کا معاملہ ہو وہاں وہ انتہائی حد تک حساس بن جاتے ہیں۔ آج صبح ایک صاحب سے گفتگو ہوئی ان سے میں نے ایک بات کہی، بنیادی طور پر یہ ایک اصولی بات تھی مگر اتفاق سے ان کی اپنی ذات اس کی زد میں آتی تھی۔ چنانچہ اس کو سنتے ہی وہ پھر اٹھے۔ انہوں نے سخت غصہ کی حالت میں کہا کہ یہ آپ کی مریضانہ ذہنیت (Diseased Mentality)کا ثبوت ہے۔
یہ جملہ میرے لیے بے حد سخت تھا۔ فطری طور پر مجھے سخت جھٹکا لگا۔ مگر میں نے اس کا کوئی جواب نہیں دیا۔ چند منٹ کے بعد میں اس حد تک ٹھنڈا ہوچکا تھا کہ میں نے ان سے دوبارہ معتدل انداز میں ایک اور موضوع پر گفتگو شروع کردی۔
ایسا کرنا میرے لیے کیونکہ ممکن ہوا اس کا راز یہ تھا کہ میں نے انسان کی طرف سے اپنے ذہن کو ہٹاکر اپنے آپ کو خدا کی طرف متوجہ کرلیا۔ میں نے کہا کہ خدایا۔ تو ان جراجتوں کو اس دنیا میں میری خطاؤں کی تلافی بنادے، اس کا کوئی حصہ آخرت میں میرے لیے باقی نہ رہے۔