Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
2ستمبر1997
اللہ تعالیٰ کی یہ سنت ہے کہ وہ کسی ایک شخص کو ساری خصوصیات نہیں دیتا بلکہ کوئی ایک خوبی دیتا ہے تو اس کو دوسری خوبی سے محرو رکھتا ہے مثلاً کسی شخص کے اندر جسمانی اوصاف بہت زیادہ ہوں تو دماغی اوصاف بہت کم ہونگے۔ اسی طرح اگر دماغی اوصاف زیادہ ہوں تو جسمانی اوصاف میں کمی ہوجائے گی۔
یہ اصول اس لیے ہے تاکہ انسان کو تکبر سے بچایا جائے۔ ایک شخص کے اندر جب اپنے ’ہے‘ کو دیکھ کر فخر کی نفسیات پیدا ہوتو وہ اپنے ’ہنسیں‘ کو دیکھ کر اس کو بیلنس کرلے۔وہ ہمیشہ معتدل اور متوازن بنارہے مگر 99فیصد لوگوں سے زیادہ کا حال یہ ہے کہ وہ صرف اپنے ’ہے‘ کو دیکھ پاتے ہیں۔ وہ اپنے ’ہے‘ میں اتنا گم ہوتے ہیں کہ انہیں اپنے ’ہنسیں‘ کی خبر ہی نہیں ہوتی۔ موجودہ دنیا میں بیشتر انسانوں کی تباہی کا راز یہی ہے۔