Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
7ستمبر1997
ایران ریڈیو پر ان کا اردو نشریہ سن رہا تھا۔ نشریہ کے دوران اناؤنسر نے کسی ایران قائد کا جملہ نقل کیا کہ اسلامی دنیا اس وقت مختلف قسم کے مسائل سے دوچار ہے۔
میں نے سوچا کہ یہ جملہ بصیرت سے بالکل خالی ہے۔ اصل یہ ہے کہ مسائل اس دنیا کا لازمی حصہ ہیں۔ وہ ہمیشہ اور ہر ایک کو درپیش رہتے ہیں، خواہ وہ مسلمان ہو یا غیر مسلمان ہے۔ مسائل زندگی اس دنیا میں ممکن نہیں۔ قیادت کا کام یہ نہیں ہے کہ وہ لوگوں کو مسائل کی خبردے۔ اس کے برعکس قیادت کا اصل کام یہ ہے کہ وہ بتائے کہ مسائل کے باوجود وہ کون سے مواقع ہیں جواب بھی موجود ہیں اور جن کو استعمال کرکے ترقی حاصل کی جاتی ہے۔