Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
3اگست1997
اپنی لڑکی ڈاکٹر مسلمہ خانم کو نصیحت کرتے ہوئے میں نے کہا: پرسکون زندگی کاراز ایک نقطہ میں یہ ہے کہ آدمی ایک اور دوسری بات میں فرق کرناجانے۔ جس چیز کو وہ بدل سکتا ہے اس میں دخل دے۔ اور جس چیز کو وہ بدل نہیں سکتا اس کو نظرانداز کردے۔