Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
18جنوری1997
انگریزی شاعر کولرج (Coleridge)کی ایک نظم ہے جس کا عنوان ہے۔ قدیم ملاح (Ancient Mariner)اس نظم میں ایک ایسے واقعہ کی تصویر کشی کی گئی ہے جب کہ ایک جہاز سمندر میں ٹوٹ گیا۔ ایک آدمی ایک ٹوٹے ہوئے تختہ پر سمندر میں تیررہا ہے۔ اس کے چاروں طرف پانی ہے مگر پیاسا ہونے کے باوجود اس کو پی نہیں سکتا۔ کیوں کہ سمندر کا پانی اتنا زیادہ کھاری ہوتا ہے کہ اس کو پینا ممکن نہیں۔ شاعر نے اس شخص کی ترجمانی ان الفاظ میں کی ہے کہ ہر طرف پانی ہی پانی مگر پینے کے لیے ایک قطرہ بھی نہیں۔