Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
17اگست1997
ایک صاحب نے یہ نظریہ پیش کیا کہ امامت کے قیام کے لیے ہم کو جہاد کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ فقہاء کا اس پر اتفاق ہے کہ : لابدالمسلمین من امام۔
میں نے کہا ہ یہ ایسا ہی ہے جیسے کہ لابد المسلمین ان ادوا الصلاۃ المفروضہ مع الامام اذاحان وقتھا۔ اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ نماز کا وقت آجائے تو گن لے کر لوگوں کے خلاف لڑئی چھیڑدی جائے۔ اس کا مطلب صرف یہ ہے کہ لوگوں کو ترغیب و نصیحت کے ذریعہ آمادے کیا جائے کہ وہ مسجد پہنچ کر نماز ادا کریں۔ اسی طرح مذکورہ امامت کے بارے میں لوگوں کو نصیحت کی جائے نہ کہ جنگ۔ اگر لوگ نہ مانیں تو اس کے بعد جو چیز ہے وہ دعا ہے نہ کہ جنگ۔