Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
6فروری1997
دوردرشن ٹی وی ٹیم نے عید کے موضوع پر20منٹ کا ایک انٹرویوریکارڈ کیا۔ آخر میں انہوں نے پوچھا کہ عید کا پیغام کیا ہے۔ میں نے کہا کہ عید کا پیغام یہ ہے کہ خوشی چاہتے ہو تو سب کے ساتھ خوشی مناؤ۔ انعام چاہتے ہو تو پہلے اپنا فرض پورا کرو۔ پرسکون زندگی چاہتے ہو تو لوگوں کے ساتھ مل جل کر رہنا سیکھو۔