Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
30اگست1997
جناب نجم السحرثاقب (مدھوبنی بہار) آج کل جامعہ میں اسلامک اسٹڈیز میں طالب علم ہیں۔ میں نے ان سے کہا کہ آپ ایک نوجوان ہیں اور میں بوڑھا ہوچکا ہوں۔ آپ کی عمر19سال ہے اور میری عمر77سال۔ پھر میں نے پوچھا کہ کیا آپ جاتے ہیں کہ بوڑھا ہونا کیا ہے؟ انہوں نے کہا کہ نہیں۔ میں نے کہا کہ پھر اس کا مطلب مجھ سے سنئے۔بڑھاپا موت سے پہلے موت کا تجربہ ہے۔ موت کے مقابلے میں آدمی آخری حد تک عاجز ثابت ہوگا۔ بڑھاپا اس لیے آتا ہے کہ تاکہ آدمی کلی عجز سے پہلے جزوی عجز کا تجربہ کرے، تاکہ وہ موت سے پہلے موت کی تیاری میں مشغول ہوجائے۔