Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
16مارچ 1997
مولانا وارث مظہری (عمر26سال) سے بات کرتے ہوئے میں نے کہا کہ تنقید اور اختلاف کا حق ہر آدمی کو حاصل ہے۔ آپ کسی بھی شخص کے خلاف تنقید کر سکتے ہیں۔ آپ کا ایسا کرنا اپنے جائز جن کو استعمال کرنے کا ہم معنی ہوگا۔ مگر اسی کے ساتھ دوسری سنگین حقیقیت یہ ہے کہ دلیل سامنے آجانے کے بعد آدمی کو اپنا اختلاف کر دینا چاہیے۔ میں نے کہا کہ دلیل اس دنیا میں خدا کی نمائندہ ہے۔ دلیل کو نہ ماننا گویا خداکے سامنے سرکشی کرنا ہے۔ ایسا آدمی بلاشبہ خود اپنا نقصان کرتا ہے۔ نہ کہ دلیل پیش کرنے والے کا۔