Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
30اپریل1997
26اپریل کی شام کو میں بھوپال گیا تھا۔ 30اپریل کی صبح کو واپس آیا۔ اس دوران جو تجربات ہوئے وہ میں نے سفرنامے میں درج کئے ہیں۔ اکثر ساتھیوں کی یہ رائے تھی کہ الرسالہ پڑھنے سے زیادہ ہم کو آپ کی صحت کا فکر ہوتا ہے اس لیے آپ ایک حریت گاہ قائم کیجئے۔ مگر بظاہر حالات اس کی امید نظر نہیں آتی۔
الرسالہ مشن کے ساتھ جو لوگ وابستہ ہیں ان میں نمبر ایک حیثیت غالباً محمد سلیمان القائد کی ہے جو ایک عرب باشندہ ہونے کی وجہ سے اردو رسالہ یا اردوکتابوں سے استفادہ نہیں کرسکتے۔ وہ1976میں تقریباً ڈھائی ماہ میرے ساتھ رہے تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ ان ڈھائی مہینوں میں میں نے جو کچھ سیکھا وہ بعد کو عرب کو بار بار پڑھنے کے باوجود مجھے نہیں ملا۔