Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
31مئی1997
ٹالرنس بزدلی نہیں۔ ٹالرنس ایک حکیمانہ تدبیرہے۔ ٹالرنس کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ وہ آپ کو فرصت عمل دیتا ہے۔ وہ آپ کو کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ اور اس دنیا میں بلا شبہ سب سے بڑی چیز فرصت عمل ہے۔ فرصت عمل سے محرومی ہی کا نام بربادی ہے اور فرصت عمل کو پاکر اس کو استعمال کرنے ہی کا نام کامیابی۔