Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
30اکتوبر1997
ایک یورپین نو مسلم سے ملاقات ہوئی۔ ان کا نام زِیپو (Leon Zippo Hayes)تھا۔ وہ نیوزی لینڈ کے تیسرے بڑے شہر سٹی آف کرائسٹ چرچ میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ یورپ میں مسلم کا تصورماردھاڑ سے جڑگیا ہے۔ جب میں نے قرآن کو پڑھا اور اس میں یہ آیت دیکھی کہ جو شخص مومن کو جان بوجھ کر قتل کرے تو اس کی جزا جہنم ہے۔(النساء93)مجھے یقین نہیں آرہا تھا کہ قرآن میں یہ بھی لکھا ہوا ہے۔I wouldn't believe that if was there in the Quran
موجودہ زمانہ میں سب سے زیادہ ضروری کام یہ ہے کہ اسلام کی اس متشددانہ امیج کو درست کیا جائے مگر یہ کام صرف تردیدی مضامین میں لکھنے سے نہیں ہوتا۔ اس کے لیے مسلمانوں کو خود اپنا عمل بدلنا ہوگا۔ مسلمان جگہ جگہ اسلام کے نام پر خوں ریزی کررہے ہیں۔ جب تک یہ مجرمانہ عمل روکانہ جائے لوگوں کی نظر میں اسلام کی تصویر بدلنے والی نہیں۔