Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
یکم جنوری 1997
یکم جنوری1997نئے سال کا دن ہے۔ اور یکم جنوری1996پرانےسال کا دن تھا۔ ایک وقت آئے گا جب کہ یکم جنوری 1997 بھی پرانا ہوجائے گا۔ ہر چیز نئی سے پرانی ہوتی رہتی ہے۔ بہرحال آخرکار ماضی میں تبدیل ہوجاتاہے۔ یہ موجودہ دنیا کا قانون ہے۔ آخرت میں جو دنیا بنے گی وہاں زاں و مکاں کا تفسیر قانون بدل جائے گا۔ وہاں ہر چیز ابدی ہوگی ۔ وہاں ماضی، حال اور مستقبل سب ایک ہوجائیں گے۔
آئن سٹائن نے ٹائم اور اسپیس کو حابی طور پر ٹائم،اسپیس (Time space Lntinim)میں تبدیل کردیا ہے۔ اس سے آخرت میں بننے والی دنیا کا ابتدائی اندازہ ہوتا ہے۔ اس تبدیلی کا مطلب دوسرے لفظوں میں یہ ہے کہ انسان کی محدودیت ختم ہوجائے، وہ محدود دنیا سے نکل کر لا محدود دنیا میں پہنچ جائے۔