Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
6جنوری1997
آج میں بمبئی میں تھا۔ بمبئی کا یہ سفر اسکائی لائنز (پرائیوٹ ایئر لائنز) کے ذریعہ ہوا۔ انہوں نے مجھےLiving Legandقرار دیتے ہوئے فرسٹ کلاس کا پاس دیا ہے جس کے ذریعہ میں تا عمر ان کے جہازوں پر کہیں بھی سفر کرسکتا ہوں۔ دہلی ایئر پورٹ سے جہاز کے فرسٹ کلاس میں میں نے باربار سفر کیا ہے۔ مگر اس بار جب میں فرسٹ کلاس میں بیٹھا تو میری آنکھوں سے بے اختیار آنسو جاری ہوگئے۔ میں نے کہا کہ خدایا، دنیا میں تونے بلا درخواست مجھے فرسٹ کلاس عطا کردیا ہے، آخرت کی جنت کے لیے میں نے التجا اور گریہ زاری میں عمر تمام کردی، کیا اس کے باوجود تو آخرت میں مجھے محروم کر دےگا۔