Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
24نومبر1997
عجب (فخروناز) کو اسلام میں سخت عیوب قرار دیا گیا ہے ایک حدیث کے مطابق، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تین چیزیں انسان کے لیے مہلک ہیں ان میں سے ایک ہے آدمی کا اپنے اوپر ناز کرنا (ھ اعجاب اعرابنفسہ) عبداللہ بن مبارک نے عجب کی تشریح کرتے ہوئے کہا کہ عجب یہ ہے کہ تم یہ سمجھو کہ تمہارے اندر ایک ایسی چیز ہے جو دوسروں میں نہیں (اُن تری ان عندک شیئا لیس عند غیرک) عبداللہ بن مبارک نے مزید کہا کہ اصحاب صلاۃ میں عجب سے زیادہ میری چیز میں کوئی اور نہیں جانتے (لا اعلم فی المصلین شیئا شراا من العجب)