Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
12دسمبر1997
آج رات کو ایک خواب دیکھا۔ ایک تعلیم یافتہ مسلم خاتون کہہ رہی ہیں کہ تاریخ کی اتنی زیادہ اہمیت کیوں ہے۔ تاریخ ہے تبھی ہم کچھ نظر آتے ہیں۔ تاریخ ہے تو ہم سب کچھ ہی تاریخ نہیں تو ہم کچھ بھی نہیں۔
موجودہ زمانہ کے مسلمانوں کی نفستیات کی یہ بالکل صحیح تصویر ہے وا تاریخ کے واقعات میں ان کے ہوتے ہیں۔ انہوں نے خدا کو اس کی عظمتوں کے ساتھ دریافت نہیں کیا۔ زمین و آسمان کی چیزیں خدا کی بے پناہ عظمتوں کا اظہار کررہی ہیں۔ آدمی اگر ان خدائی عظمتوں کو دیکھ سکے تو فاتحین کی بنائی ہوئی تاریخ اس کی نظر میں بے حقیقت ہوجائے گی۔