Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
26جولائی1997
ریڈیو پر ایک پروگرام سن رہا تھا۔ اس کو سن کر خیال آیا کہ کوئی عورت یا مرد اس قدر مگن ہے کہ جب وہ بولتا ہے تو بات بات پر اس کے منھ سے ہنسی نکل پڑتی ہے۔ اس کے ساتھ کوئی اور عورت یا مرد اتنا غمزدہ ہے کہ جب وہ بولتا ہے تو بار بار اس کی آنکھوں سے آنسو نکل پڑتے ہیں۔ آج کے لحاظ سے بظاہر دونوں میں انتہائی فرق معلوم ہوتا ہے۔ لیکن آخری مستقبل کے لحاظ سے دیکھا جائے تو دونوں میں کوئی فرق نہیں کیونکہ آخری آخری مستقبل کے اعتبار سے دونوں ایک ایسے مقام پر پہنچ رہے ہیں جہاں دونوں ہی یکساں طور پر خداکے سامنے جوابدہی کے لیے کھڑے ہوتے ہوں گے۔ حقیقت یہ ہے کہ دنیا کا غم جتنا بے معنی ہے اتنا ہی دنیا کی خوشی بھی بے معنی ہے۔ لیکن بہت کم ایسے لوگ ہیں جو اس اہم ترین حقیقت کو جانتے ہوں۔