Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
9جولائی1997
فریدہ خانم سے سورۃ النساء کی آیت (34)پر گفتگو ہوئی۔ انہوں نے وکاانفقوا من افراھہم کے بارے میں ایک ایسی بات کہی جو میں نے کسی تفسیر میں نہیں دیکھی حالانکہ وہ اتنی اہم ہے کہ اس کو قرآنی دلائل میں شمار کیا جاسکتا ہے۔
اس آیت میں مرد کو قوام بنانے کی ایک حکمت یہ بیان کی گئی ہے کہ وہ اپنا مالی گھر والوں پر خرچ کرتے ہیں۔ فریدہ خانم نے کہا کہ میری عمر45سال ہوچکی اور میں نے بے شمار عورتوں کا تجربہ کیا ۔ میں نے پایا کہ عورتوں میں ایک عام کمزوری یہ ہوتی ہے کہ وہ اپنی چیز کو صرف اپنے ہی قبضہ میں رکھنا چاہتی ہیں۔ اور یہ صفت ان کو قومیت کے لیے نااہل بنادیتی ہے۔
خاندان ایک مجموعہ افراد کا نام ہے لیکن عورت کا مزاج یہ ہوتا ہے کہ وہ محدود طور پر صرف انہیں لوگوں پر خرچ کرنا جانتی ہے جس کو وہ اپنا سمجھے۔ پورے خاندنی مجموعہ کے اوپر خرچ کرنا یہ عورت کا مزاج نہیں۔ خاندان کی سربراہی عورت جیسے مزاج والے فرد کے لیے ممکن نہیں۔ اس کے لیے وہ مرد چاہیے جس کے اندر وسیع تر خاندانی مفاد (Larger interests of the family)میں خرچ کرنے کا مادہ ہو۔ اور یہ صفت مردوں میں فطری طور پر ہمیشہ موجود ہوتی ہے جس کا مشاہدہ ہر گھر میں کیاجاسکتا ہے۔