Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
4فروری1997
حدیث میں آیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اسلام کے مختلف اعمال کا نام لے کر پوچھا گیا کہ ان میں سے کسی کا اجرزیادہ ہے۔ ہر سوال کے جواب میں آپ نے فرمایا کہ اکثر ھم اللہ ذکر آئےجس میں اللہ کا ذکر زیادہ کیا گیا ہو۔ ایک صحابی سے پوچھا گیا کہ اسی الدعمالی افضل (اعمال میں کون سا عمل زیادہ افضل ہے) انہوں نے جواب دیا: ذکر اللہ (اللہ کا ذکر)
یہاں ذکر سے مراد کسی لفظ کا ورد یا اس کی تکرار نہیں ہے۔ بلکہ اس سے مراد خدا کی یاد ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ تمام اسلامی اعمال کا اصل مقصد یہی ہے کہ آدمی کے اندر خدا کی یاد جاگ اٹھے۔ اس کا سینہ اللہ کے تذکرہ سے معمورہوجائے۔ اس کے دل اور دماغ پر اللہ کا غلبہ ہوجائے۔ کسی عمل کو جانچنے کا اصل معیار یہی ہے کہ اس کے ذریعہ آدمی کے اندر کتنا زیادہ خدا کی یاد پیدا ہوئی۔ کوئی عمل بذات خود افضل نہیں ہے۔ بلکہ یہ دراصل خدا کاذکر (یاد) ہے جو اس کو دوسرے اعمال پر حائق بناتا ہے۔