Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
22جون1997
عبدالرحیم صاحب (دمشق) سے روزانہ کئی گھنٹے تک گفتگو کا سلسلہ رہتا ہے۔ ایک گفتگو کے دوران میں نے کہا کہ علماء اور مسلم قائد بن یہ کہتے ہیں کہ ہمارے اور دوسروں کے درمیان امن صرف عدل کی شرط پر قائم ہوسکتا ہے۔ عدل کے بغیر صلح اور امن کا کوئی مطلب نہیں۔ اس کو ہمارے علما عادلانہ امن کہتے ہیں۔ مگر حقیقت یہ ہے کہ امن عدل کے حصول کے لیے نہیں ہوتابلکہ مواقع کارکے حصول کے لیے ہوتا ہے:علماؤ نا یقولون ان البلام لابد ان یکون منبا علحا العداد وانا نا معنی لہ۔ وھذا مالعرف بالسلام العادل ولکن الحقیقۃ ان السلام لیس لا نجاز العمل و انما لا یجاد الفرمود۔