Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
25دسمبر1997
پاکستان کے ایک خط کا جواب دیتے ہوئے میں نے لکھا: محبت اس کا مطلب عشق الہی نہیں ہے محبت الہی کا مطلب یہ ہے کہ آدمی اس بات کو پورے شعور کے ساتھ دریافت کرے کہ خدا میں اس کا خالق اور رب اور محسن ہے اس احساس کے نتیجہ میں آدمی کے اندر شکر کا بے پناہ جذبہ پیدا ہوجائے۔ خدا سے بہت مروجہ مفہوم میں عشق کے معنی میں نہیں ہے یہ اس کیفیت کا نام ہے جو حدا کو منعم حقیقی کے طور پر دریافت کرنے کے نتیجہ میں پیدا ہوئی ہے۔ محبت الہی کا اظہار والہانہ شکر کی صورت میں ہوتا ہے نہ کہ والہانہ عاشقی کی صورت میں۔