Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
کیف اتوار وقد فکس اعلامنا بطر ابلس
یہی موجودہ زمانہ کے تمام علماء کا حال ہوا۔ تقریباً ایک ہزار سال سے دین پر اسلام کی عظمت کا جھنڈا لہرارہاتھا۔ موجودہ زمانہ میں غیر مسلم قوموں نے یہ جھنڈا گرادیا۔ اس پر تمام علماء تڑپ اٹھے۔ انہوں نے فوری جوش کے تحت محاسبانہ سرگرمیاں شروع کردی۔ مگر یہ سرگرمیاں شعور زمانہ سے خالی تھیں۔ اس لیے وہ مکمل طور پر ناکامی پر ختم ہوئیں۔
بے صبری صرف جھنڈاگرنے کو جانتی ہے۔ جب کہ صبر کا تقاضا یہ ہے کہ جھنڈا گرنے کے سبب کو جانے۔ اس لیے بے صبر آدمی ایسے موقع پر ’’جھنڈے‘‘ کی طرف دوڑتا ہے اورصبروالا آدمی جھنڈا گرنے کے سبب کی طرف۔