Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
12اگست1997
1947میں جواہر لال نہرو کو انڈیا کا اقتدار ملا اور محمد علی جناح کو پاکستان کا۔ مگر دونوں اپنے خوابوں کا ملک بنانے میں ناکام رہے۔ اس کی وجہ دونوں کی ایک مشترک غلطی تھی۔ نہرو نے سمجھا کہ تمام خرابیوں کی جذبدیشی راج ہے۔ ملکی راج قائم ہونے کے بعد تمام حالات اپنے آپ درست ہوجائیں گے۔ جناح نے سمجھا کہ تمام مسائل کی جڑ ہندوراج ہے۔ مسلم راج قائم ہونے کے بعد تمام مسائل اپنے آپ حل ہوجائیں گے۔ مگر خرابی کی جڑ نہ بدیشی راج تھا اور نہ ہندو راج۔ خرابی کی اصل جڑ جہالت اور بے شعوری تھی، اور یہاں دونوں میں سے کسی نے بھی اصلاح کی کوشش نہ کی۔