Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
17نومبر1997
ایک مسلمان نے کہا کہ1997میں ملک میں پچاس سالہ جشن آزادی منایاگیا ہے مگر اس پورے جشن میںمسلمانوں کا کوئی دکر نہیں حالانکہ انہوں نے آزادی کی راہ میں بڑی بڑی قربانیاں دی ہیں۔
میں نے کہا کہ مسلمانوں نے جو قربانیاں دی تھیں ان کو انہوں نے ملک کی تقسیم کی صورت میں کیش کرالیا۔ ایسی حالت میں ان کو اس قسم کی شکایت بھی نہیں ہونی چاہیے میں نے کہا کہ یہ صحیح ہے کہ ایک زمانہ میں آزادی کی جدوجہد میں مسلمان پیش پیش تھے مگر مسٹر محمد علی جناح نے جب پاکستان کا نعرہ لگایا تو بیشتر مسلمان ان کی طرف دوڑپڑے اور مسلمانوں میں اٹھنے والے بڑے بڑے مجاہدین آزادی، مثلاً مولانا حسین احمد ندوی، مولانا ابوالکلام آزاد جیسے لوگوں کو تنہا چھوڑدیا۔