Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
19ستمبر1997
آج رات کو کئی خواب دیکھے۔ دو خواب مختصر طور پر یاد رہ گئے۔ ایک خواب میں دیکھا کہ میں نے کچھ لوگوں سے باتیں کی ہیں جن کو قاضی سجاد حسین مرحوم (وفات1990)نے سنا ۔ پھر ہم لوگ چلنے لگے۔ قاضی سجاد حسین صاحب سرجھکائے ہوئے چل رہے ہیں۔ انہوں نے گہرے تاثر کے ساتھ مجھ سے یہ جملہ کہا: جنت آپ ہی جیسے لوگوں کے لیے ہے۔
دوسرا خواب یہ تھا کہ میں نے دیکھا کہ کوئی شخص ہے جس کو میں پہچانتا نہیں۔ اور نہ اب اس کا چہرہ یاد ہے۔ وہ میرے بارے میں کہتا ہے: اے کہ تو عالمے را متاثر کردی (اے وہ کہ جس نے ایک عالم کو متاثر کردیا)
پہلا خواب غالباً اس بات کی بشارت ہے کہ آخرت میں اللہ تعالیٰ میری بخشش فرمائیں گے اور دوسرا خواب بھی غالباً ایک بشارت ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ میرے مرنے کے بعد الرسالہ مشن ختم نہ ہوگا بلکہ وہ مزید اضافہ کے ساتھ ساری دنیا میں پھیلے گا۔ انشاء اللہ العز یز۔