Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
15دسمبر1997
جناب عارف صاحب نظام الدین ویست (اے بلاک) میں رہتے ہیں وہ تبلیغی جماعت سے جڑے ہوئے ہیں دواور تبلیغی نوجوان کے ساتھ وہ ملاقات کے لیے آئے۔ نومبر1997کے آخری ہفتہ میں بمبئی میں تبلیغی جماعت کا بہت بڑا اجتماع ہوتا ہے یہ تینوں حضرات اس میں گئے تھے ان کے بیان کے مطابق اس اجتماع میں تقریباً25لاکھ مسلمان شریک ہوئے انہوں نے بتایا کہ جس میدان میں یہ اجتماع کرنا تھا وہ حکومت کا تھا اور حکومت نے اس کو دینے سے انکار کردیا اس کے بعد تبلیغی جماعت کے افراد شیوشینا کے لیڈر بال ٹھاکرے سے ملے بال ٹھاکرے نے ان کی یہ درخواست سنی اور مہاراشٹر کے چیف منسٹر منوہرجوشی کو ٹیلیفون کیا اور کہا کہ انہیں جگہ دےدو۔ چنانچہ حکومت نے انہیں یہ جگہ دے دی مزید انہوں نے بتایا کہ اس جگہ کا کرایہ چارروپیہ فی مربع فٹ ہوتا ہے مگر بال ٹھاکرے نے حکومت سے کہہ کر اس کو صرف 10پیسہ مربع فٹ پر دلوادیا یہ بہت بڑی جگہ ہے اور اس طرح تبلیغی جماعت کے لاکھوں روپیہ بچ گئے۔
بال ٹھاکرے کو عام مسمان اسلام دشمن کہتے ہیں مگر مذکورہ واقعہ بتاتا ہے کہ بال ٹھاکرے اسلام کا دشمن نہیں ہے وہ مسلمانوں کی بعض لغو حرکتوں کا دشمن ہے مثلاً کرکٹ میچ میں ہندوستان کے مقابلہ میں پاکستان کی حیت پر یہاں کے مسلمانوں کا خوشی منانا وغیرہ۔