Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
5جنوری1997
آج کل دعوت کے نام پر مسلمانوں کے درمیان جگہ جگہ سرگرمیاں جاری ہیں۔ مگر مجھے یقین نہیں کہ یہ فی الواقع وہ کام ہے جس کو قرآن میں دعوت الی اللہ کہا گیا ہے۔ جب تک پر اندازہ ہے ان سرگرمیوں کے پیچھے شفقت خلق، محبت انسانی، حرص ہدایت کے جذبات شامل نہیں۔ یہ کام زیادہ تر فخر قومی کے جذبے سے کئے جارہے ہیں۔ دعوت دوسروں کے ساتھ محبت کرنے کا نام ہے نہ کہ دوسروں کے اوپر اپنے فخر قومی کا اثبات کرنے کا۔