Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
10مئی1997
شام (دمشق) کے ایک ریسرچ اسکالر عبدالرحیم محمد سعیدبرمو ملاقات کے لیے آئے۔ وہ ہندوستان میں قادیانی تحریک پر ریسرچ کرنے کے لیے آئے ہیں۔ وہ دمشق میں رہتے ہیں۔ اور ان کا ٹیلی فون نمبر یہ ہے:Tel: 5944837
گفتگو کے دوران انہوں نے بتایا کہ شام کے صدر حافظ الاسہ کا کہنا ہے کہ:
انا لست عالم دین لذالک لا ابدی اراء اجتہادیۃ فیہ وافا انا رجل سباسۃ والدین لہ اھلہ کما ان السیاسۃ لھا اھلھا۔
ولذالک وجبت علی علماء الدین ان لایتذخلوا بالشؤن السیاسۃ لانحم لیسوا اھلھا معاملۃ بابمثل
یعنی میں عالم دین نہیں ہوں۔ اس لیے میں دینی معاملات میں اجتہادی رائے نہیں دیتا۔ میں صرف ایک سیاسی آدمی ہوں۔ دین کے معاملے میں جس طرح اس کے اھل افراد ہیں اسی طرح سیاست کے معاملے میں اس کے اعلی افراد ہیں۔ اس لیے علماء دین کے لیے ضروری ہے کہ وہ سیاسی اوررہبردخل انداز نہ ہوں۔کیوں کہ وہ اس کے اہل نہیں ہیں جس طرح سیاست داں دینی اور میں فعل اندازی کے اہل نہیں ہیں۔
میں نے عرب نوجوان سے کہا کہ کسی حکمراں کی یہ پالیسی اہل دین کے لیے بہت بڑی نعمت ہے۔ اس طرح وہ ٹکراؤ کے بغیر اپنے لیے مواقع کارپاسکتے ہیں۔