Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
9فروری1997
9فروری کو عیدالفطر تھی۔ آج میں بمبئی میں تھا۔ یہاں اپنے کچھ ساتھیوں کے ہمارہ عید کی نماز میں نے بمبئی کے ایک میدان میں یہاں کے مسلمانوں کے ساتھ اداکی۔ امام صاحب نے پہلے لمبی تقریر کی۔ اس کے بعد مختصر نماز پڑھائی۔ اور پھر خطبہ کے بعد بہت لمبی دعا کی۔ عرب ملکوں میں کہیں بھی اس طرح کی لمبی دعائیں نہیں کی جاتیں۔ صرف برصغیر ہند میں یہ طریقہ رائج ہے۔ یہ دعا کے اسلوب میں تقریر ہوتی ہے۔ اس قسم کی تقریری دعا بلاشبہ بدعت ہے۔ اور بدعت سے کبھی خیربرآمد نہیں ہوسکتا۔ یہی وجہ ہے کہ پچھلے پچاس سال سے اس قسم کی تقریری دعائیں کی جارہی ہیں اور ابھی تک ان کا کوئی حقیقی فائدہ حاصل نہ ہوسکا۔
کہ انگریزوں کو ہٹانا بہتر ہندوستان کو لانا ہے۔ حالانکہ بہتر ہندوستانی خود ہندوستان کی تعمیر سے بن سکتا تھا نہ کہ انگریزں کے سیاسی اخراج سے۔