Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
23اگست1997
کشمیر کے مسئلہ کا حل میرے نزدیک اسٹیٹس کو نام ہے۔ ایک کشمیری نے اس سے اختلاف کیا میں نے کہا کہ اس طرح کے معاملات میں ہمیشہ دو طریقے ہوتے ہیں۔ منطقی حل اور عملی حل۔ دونوں کی ایک ایک قیمت ہے۔ منطقی حل کی قیمت یہ ہے کہ اتباہی کا سلسلہ بدستور جاری رہے۔ اس کے مقاصد میں عملی حل کی قیمتیہ ہے کہ حالت موجودہ پر راضی ہوکر ٹکراؤ کو ختم کردیا جائے تاکہ امن حاصل ہو اور مستقبل کی تعمیر کی جاسکے۔ دوسرے لفظوں میں منطقی حل کی قیمت بے امن ہے اور عملی حل کی قیمت امن۔ اب یہ آپ کے حوصلہ کی بات ہے کہ آپ دونوں میں سے کس کا انتخاب کرتے ہیں۔