Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
7اگست1997
حبیب بھائی (حیدرآباد)5اگست کو ملاقات کے لیے آئے۔ ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ میں نے کروڑوں روپیہ کمایا۔ اس وقت میرے پاس45ٹیلی فون ہیں۔ مگر آخری بات جو میں نے دریافت کی وہ یہ کہ اس دنیا میں ہر زندگی کا آخری انجام صرف فرسٹریشن (مایوسی) ہے۔ اس کے سوا اور کچھ نہیں۔ یہاں ہرپاناآخرکار صرف کھونا بن جاتا ہے۔
میں نے سوچا کہ یہ صورت حا شاید اس لیے ہے کہ کوئی بندہ خدا یہ کہہ سکے کہ خدایا، میں نے ہرپانے والی چیز کو کھودیا اب پانے کے قابل چیزوں میں صرف ایک چیز باقی ہے اور وہ جنت ہے جو صرف تیرے اختیار میں ہے۔ تو مجھے اس آخری چیز سے محروم نہ فرما۔