Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
30مئی1997
آج کے ٹائمس آف انڈیا میں جے ایف کنڈی (John Fitzgorald Kendy)کا ایک قول نقل کیا گیا ہے وہ یہ کہ جتنا زیادہ میں غلط کام کرتاہوں اتنا ہی زیادہ میں مقبول ہوتا ہوں:
The worse I do, the more popular I get.
انسان کا یہ عجیب مزاج ہے کہ اس کو تخریبی باتیں زیادہ اپیل کرتی ہیں۔ یہی وہ ہے کہ تخریب کار لیڈر بہت جلد اپنے گرد لوگوں کی بھیڑ اکٹھا کرنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں۔ اس حقیقت کو قرآن میں سورۃ الاعراف، آیت146میں بیان کیا گیا ہے۔ اصل یہ ہے کہ انسان کے اندر حسد اور عداوت کے جذبات بہت زیادہ موجود ہیں۔ جو لیڈر ایسی باتیں کرے جس سے لوگوں کو اپنے اندر چھپے ہوئے حسد اور عداوت کے جذبات کی تسکین ملتی ہو وہ بہت جلد ایسے لیڈر کے گرد جمع ہوجاتے ہیں۔ اس کے مقابلہ میں جو آدمی جڑ تحمل اور محنت اور چیز خواص کی باتیں کرے وہ لوگوں کو زیادہ پسند نہیں آتے۔ چنانچہ وہ ایسے آدمی کے گرد جمع نہیں ہوتے۔ اول الذکر قسم کی لیڈری ایک عظیم ترین جرم ہے۔ سچی قیادت صرف وہ ہے جو دوسری قسم کی باتوں کی بنیاد پر اٹھی ہو۔