Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
15نومبر1997
جین دھرم میں کسی جاندار کو مارنا مطلق طور پر غلط بتایاگیا ہے ایک جینی نے کہا کہ جس طرح ہم انسانوں کے حقوق کے لیے لڑتے ہیں اسی طرح ہمیں جانوروں کے حقوق کے لیے لڑائی لڑنا ہےجانور چونکہ بے زبان ہے اس لیے ان کی طرف ہم کو یہ یہ کام کرنا ہوگا۔
میں نے کہا کہ جانور کے حقوق کی لڑائی صرف جانور بمقابلہ انسان ہے یا جانور بمقابلہ جانور بھی اگر آپ بالفرض تمام دنیا کے انسانوں کو جانور کے قتل سے روک دیں تب بھی جانوروں کا قتل جاری رہے گا اور یہ خود جانوروں کی طرف سے ہوگا کیونکہ آپ جانتے ہیں کہ سمندروں کی بڑی مچھلیاں چھوٹی مچھلیوں کو کھاتی ہیں اسی طرح خشکی کے طاقتور جانور کمزور جانوروں کو اپنی غذا بناتے ہیں پھر آپ اس کو کس طرح بند کریں گے۔
پھر میں نے کہا کہ اس دنیا میں صرف بھیڑبکری میں ذی حیات نہیں ہیں بلکہ بیکٹریا اور پودے بھی ذی حیات ہیں جب آپ پانی پیتے ہیں یا سانس لیتے ہیں تو آپ بے شمار بیکٹریا کو ہلاک کرتے ہیں۔ جب آپ اپنی خوراک کے لیے کھیت میں اگی ہوئی سبزی کو کاٹتے ہیں تو حیاتیاتی اعتبار سے یہ بھی ایک ذبیحہ کا عمل ہوتا ہے پھر آپ ان حلاکےتوں کو کس طرح بند کریں گے۔