Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
7دسمبر1997
ایک مسلم نوجوان سے ملاقات ہوئی انہوں نے کہا کہ میں نے مدرسے سے فراغت حاصل کی اس کے بعد اردو سے ایم اے کیا۔ اب میں ملازمت کی تلاش میں ہوں میری مدد کریں۔ میں ہمدردیونیورسٹی میں استاذ کی جگہ حاصل کرنا چاہتا ہوں اور اس کے لیے درخواست دی ہے۔
میں نے کہا کہ سفارش وغیرہ تو میرا طریقہ نہیں البتہ میں آپ کو ایک قرآنی دعا بتاتاہوں جو خودمیرا معمول رہا ہے۔