Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
26مئی1997
ابوالحسن علی بن محمد بن حبیب البصری(450-464ھ) کی ایک کتاب ’ادب الدنیا والدین‘ کے نام سے ہے۔ یہ کتاب چھوٹے سائز کے668صفحات پر مشتمل ہے۔ یہ کتاب دمشق سے1413ھ میں چھپی ہے۔ اس میں نہایت قیمتی اقوال درج ہیں۔ ایک قول حدیث رسول کے طور پر ان الفاظ میں نقل کیا گیا ہے: ایاکم والمعاذر فان اکثرھا مفاجر یعنی عذرپیش کرنے سے بچو کیونکہ اکثر عذر جھوٹے ہوتے ہیں۔
عذر کی دوقسمیں ہیں۔ ایک حقیقی عذر اور دوسرا مصنوعی عذر۔ حقیقی عذر وہ ہے جو آپ کے لیے عمل کو ناممکن بنادے۔ مصنوعی عذر وہ ہے جو جس کو ٹالا جاسکتا ہو۔ اس دوسری قسم کے عذر کو مذکورہ قول میں جھوٹا عذر کہا گیا ہے۔