Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
21فروری1997
فروری میں پاکستان میں جنرل الیکشن ہوا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کو زبردست شکست ہوئی۔ اور پاکستان مسلم لیگ کو مرکزی اسمبلی میں دوتہائی اکثریت حاصل ہوئی جس کے بعد نواز شریف وزیراعظم مقرر ہوئے۔ پاکستان سے جو چیزیں آرہی ہیں اس کے مطابق پاکستان تقریباً37ملین ڈالر کا مقروض ہے۔ قرضوں کی قسط اداکرنے کے لیے بھی اس کے خزانہ میں پیسہ نہیں۔ چنانچہ موجودہ وزیراعظم نواز شریف نے اعلان کیا ہے کہ ’’قرض اتارو، ملک سنبھالو‘‘
اس پکار کے جواب میں پاکستانی لوگ ملک اور ملک کے باہر سے رقمیں بھیج رہے ہیں۔ مگر پاکستانی ریڈیو پر ایک تبصرہ نگار نے کہا کہ یہ رقمیں اونٹ کے منھ میں زیرہ کی حیثیت رکھتی ہیں۔
50سال پہلے مسلمانوں کے بڑے بڑے مفکرین یہ سمجھتے تھے کہ زمین کا ایک ٹکڑا مل جانا’’اسلامستان‘‘بنانے کے لیے کافی ہے۔ مگر انہیں کا ٹکڑا ملے ہوئے50سال گزرگئے اور اب تک کچھ نہیں ہوا۔ جہالت، باہمی اختلافات، اقتصادی پس ماندی، اخلاقی پستی اور فکری نااہلیت نے پاکستان کو دنیا کا سب سے زیادہ کرپٹ ملک بنادیا ہے۔