Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
15اگست1997
دین دیال اپادھیائے جن سنگھ کے بانی تھے۔ ان کے نام پر رانی جھانسی روڈ نئی دہلی میں دین دیال ریسرچ انسٹی ٹیوٹ قائم ہے۔ اس میں ہر سال پندرہ اگست کو جلسہ کیا جاتا ہے جس کا موضوع ہمیشہ ایک ہوتا ہے اور وہ یہ کہ ہندوستان کی تقسیم کو ختم کرکے کس طرح اس کو دوبارہ اکھنڈ بھارت بنایا جائے۔
اس کی دعوت پر آج میں بھی اس میں شریک تھا۔ دوصاحبان نے تقریریں کیں۔ مقیم الدین فاروقی اور مرلی منوہر جوشی۔ جلسہ کے شروع میں رئیں احمد امروھوی (مہاجرپاکستان) کی ایک طویل نظم شاہدخان نے سنائی۔ اس کا آغاز اس مصرع سے ہوتا تھا: