Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
22نومبر1997
22نومبر کو میں پونا میں تھا وہاں مجھے ایک انٹر نیشنل کانفرنس میں شرکت کے لیے بلایا گیا تھا۔ وہاں میں نے احترام انسانیت کے موضوع پر تقریر کی۔ یہ تقریر انگریزی میں تھی آج کل میں انگریزی میں تقریر کرنے کی کوشش کررہا ہوں اس سلسلہ میں یہ میری چھٹی تقریر تھی۔ میری تقریر سن کر ویت نام کے نمائندہ نے کہا کہ اب تک میں اسلام کے بارے میں نہیں جانتا تھا آج مجھے پہلی بار اسلام کا تعارف حاصل ہوا اس نے اسلام پر مزید مطالعہ کا شوق ظاہر کیا۔