Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
8مارچ1997
جو کھانا ہم کھاتے ہیں اس کی دوقسمیںہیں۔ ایک وہ جس کو باڈی بلڈنگ فوڈ (Body Building Food)کہا جاتا ہے۔ اور دوسرا وہ جس کو پروٹیکٹیو فوڈ (Protective Food)کہا گیا ہے۔ پہلے قسم کے غذائی اجزا جسم کی تعمیر میں مددگار ہوتے ہیں۔ مثلاً غلّہ اور مچھلی۔ وغیرہ۔ دوسرے قسم کے غذائی اْما جسم کو بیماری اور انفکشن سے بچاتے ہیں۔ یہ وہ اجزا ہیں جن سے وٹامن وغیرہ حاصل ہوتا ہے۔
ٹھیک یہی معاملہ وسیع تر معنی میں زندگی کا بھی ہے۔ زندگی میں کچھ چیزیں وہ ہیں جو تعمیر حیات کی حیثیت رکھتی ہیں۔ مثلاً تعلیم اور دوسری چیز وہ ہے جو خارجی نقصانات سے بچانے والی ہے مثلاً صبر کا مزاج۔