Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
26دسمبر1997
عبد ضر بن عباس سے ایک مرفوع حدیث ان الفاظ میں نقل کی گئی ہے: من لم تفہہ صلاتہ من الفحشا والمنکر4تزدہ من اللہ الا بعد (تفسیر ابن کثیر414/3)جس کی نماز اس کو فحش اور منکر سے نہ روکے تو ایسے شخص کے لیے نماز اس کو صرف خدا سے دور کرنے والی بنے گی۔
نماز کے دوپہلو ہیں ایک اس کی اسپرٹ، اور دوسرے اس کی ظاہری شکل۔ ظاہری شکل یا فارم کی اہمیت اسی وقت ہے جب کہ اس کے اندر مطلوب روح پائی جاتی ہو۔ مطلوب روح کے بغیر جو نماز ہو اس کی مثال ایسی ہے جیسے کسی پھل کا اندہری چھلکا۔ پھل کا اوپرچھلکا اگرچہ پھل کا جزء مگر اس کا نام پھل نہیں اس طرح نماز کی ظاہری شکل بھی نماز کا ایک حصہ ہے مگر جب حقیقی روح موجود نہ ہو تو صرف ظاہر صورت بے معنی ہوجائیگی۔