Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
12جون1997
حدیث میں آیا ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جس کو دیا گیا تو اس نے شکر کیا اور روکا گیا تو اس نے صبر کیا۔ اور اس پر ظلم کیا گیا تو اس نے معاف کردیا اور جس نے ظلم کیا تو استغفار کیا ۔ ایسے ہی لوگوں کے لیے سلامتی ہے اور وہی لوگ ہدایت پائے ہوئے ہیں(روس عن النبی صلی اللہ علیہ وسلم انہ قال من اعطی فشکر ومنع فصبر وظلم فغیر وظالم فاستغفر فادالثلا لہد الاس وھم یحذنون) کتاب اس نے والا ہیں صفحہ456۔
موجودہ دنیا کو امتحان کی مصلحت کے تحت بنایا گیا اس لیے یہاں پر انسان کے ساتھ مختلف قسم کے احوال پیش آتے ہیں۔ ان احوال کے درمیان انسان جو رد عمل پیش کرتا ہے اس سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ وہ امتحان میں کامیاب ہوایاناکام۔ اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ کسی انسان کے لیے مختلف احوال کے درمیان صحیح ردعمل کیا ہے۔