Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
30جولائی1997
اس سال یورپ کے بعض حصوں میں لگاتار بارش ہوئی ہے۔ اور ابھی تک جاری ہے۔ اس کے نتیجہ میں وہاں زبردست نقصان پیش آتے ہیں جرمن کی کچھ ندیوں میں خطرہ کے نشان سے ساڑھے چھ میٹر پانی اونچا ہوچکا ہے اور برابر اونچا ہورہا ہے۔ بی بی سی نے اس کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ ان علاقوں میں رہنے والے لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ سکنڈروں کی نوٹس پر اپنا گھر چھوڑنے کے لیے تیار رہیں۔
میں نے اس نشریہ کو سنا تو اچانک خیال آیا کہ ایسا ہی ایک اور شدید تر اعلان خدا کی طرف سے تمام انسانوں کے لیے کیا گیا ہے۔ دنیا میں بسنے والے تمام انسانوں کے لیے ہر لمحہ یہ خطرہ ہے کہ ان کی موت آجائے یا قیامت برپا ہو اور دنیا کا خاتمہ کردیا جائے۔ گویا کہ خدا ہر انسان سے کہہ رہا ہے کہ تم سکنڈوں کے نوٹس پر دنیا کو چھوڑکر آخرت میں پہنچنے کے لیے تیار رہو۔