Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
13جنوری1997
حیدرآباد سے عزیزاحمد خاں ایڈوکیٹ کا ٹیلی فون آیا۔ انہوں نے بتایا کہ آج میں نے پاکستان ٹی وی پر دیکھا کہ آپ کی کتاب ’’پیغمبر انقلاب‘‘ پر پورے ایک گھنٹہ کا ڈسکشن تھا۔ اس میں کئی افراد شریک ہوئے۔ ہر ایک نے غیر معمولی تعریف کی۔ انگریزی اور اردو دونوں ایڈیشن کی۔
پاکستانی خطوط سے معلوم ہوا کہ حال میں الرسالہ مشن پاکستان میں بہت پھیل گیا ہے۔ کراچی اور لاہور دونوں جگہ سے ماہنامہ الرسالہ ہر ماہ شائع کیا جارہا ہے۔ تمام کتابیں کراچی اور لاہور سے چھپ گئی ہیں۔’’فکراسلامی‘‘ ایک صاحب نے بڑی تعداد میں مفت تقسیم کرئی ہے۔ دسمبر سے کراچی میں حلقۂ الرسالہ کا ہفت وار اجتماع ہورہا ہے جس میں تقریباً سو آدمی ہر ہفتہ شریک ہوتے ہیں۔ جناب سلطان احمد صاحب (سابق امیر جماعت اسلامی) اس کے صدر ہیں۔ مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ پاکستان میں جو تشدد اور فساد ہوا اس نے وہاں کے سنجیدہ لوگوں کو سارے معاملہ پر ازسرنو سوچنے پر مجبور کردیا ہے۔