Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
He presided over a non violent cou, he didn't usher in a revolution
مہاتما گاندھی پر ایسی تنقید ہندوستان میں بے حد انوکھی تھی چنانچہ بعض ہندوؤں نے اس پر تعجب انگیز برہمی کا اظہار کیا۔ میں نے جواب میں کہا کہ:I love Gandhi but I love India more than Gandhi
میں اس تقریر کا خلاصہ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اپنے شمارہ 31جنوری 1997میں شائع کیا۔
اس کے بعد پانئیر میں میری حمایت میں کئی ہندوؤں کے لیٹر چھپے۔ پانئیر کے شمارہ9فوری1997میں ایک پورا مضمون میری حمایت میں چھپا جس کا عنوان یہ تھا:Times are a changing, Mr. Gandhi
گاندھی جیسی بڑی شخصیت پر اگر میں کسی مسلم ملک میں تنقید کروں تو اس کے بعد میں وہاں زندہ نہیں رہ سکتا۔ مگر ہندوستان میں اس قسم کا کوئی مسئلہ نہیں حتیٰ کہ آج مجھے پانئیر کے ایڈیٹر کی طرف سے ٹیلیفون ملا کہ ہم ہر مہینہ آپ کا ایک آرٹیکل اسلام پراپنے اخبار میں چھاپنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سلسلہ میں ہماری طرف سے کوئی شرط نہیں ہے۔ آپ جو بھی لکھیں گے ہم اس کو شائع کریں گے۔