Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
16ستمبر1997
فارسی شاعر کا ایک مصرعہ ہے: سیار شیوہ یا است بتاں را کہ نام نیست ۔(اسی طرح رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بہت سی سنتیں ایسی ہیں جن کا ابھی تک نام نہیں دیا گیا ہے ۔ چنانچہ لوگ ان سنتوں کو نہیں جانتے۔ مثلاً میرے نزدیک آپ کی ایک سنت اسٹیٹس کولینا ہے۔ ایسی حالت موجودہ میں تغیر سے آغاز کرانا بلکہ حالت موجودہ کو مانتے ہوئے اپنا عملی منصوبہ بنایا۔
اسی طرح رسول اللہ کی ایک پالیسی وہ تھی جس کو ڈی لنکنگ پالیسی (Delinking Policy)کہا جاسکتا ہے۔ یعنی ایک اشو کو دوسرے اشو کے ساتھ نہ جوڑنا بلکہ ایک کو دوسرے سے الگ کرکے سوچنا۔ اسی طرح آپ کی سیرت کے مطالعہ سے معلوم ہوتا ہے ےکہ آپ کا ایک طریقہ یہ تھا کہ مسائل کو نظرانداز کرو، مواقع کو استعمال کرو:
Ignore the problems, avail the opportunities.